جامشورو رپورٹ محمد نصیر ساگر امام حسن پبلک اسکول گاؤں امداد علی کھوسو میں اسکول کے طلباء و طالبات کی بڑی شرکتسندھ حکومت کی چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی اور سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے اسکول کے بچوں کی آگاہی کے لیے ایک سیمینار امام حسن پبلک ہائی اسکول گاؤں امداد علی کھوسو، تحصیل مانجھند ضلع جامشورو میں منعقد ہوا۔سیمینار میں اسکول کے طلباء و طالبات، اساتذہ، والدین اور گاؤں کی معزز شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مہمانوں کا استقبال اجرکوں کے تحائف سے کیا گیا۔ سیمینار سے سیف ہاؤس جامشورو کی انچارج سیدہ قرۃ العین، چائلڈ پروٹیکشن کے ضلعی انچارج یاسر الطاف اور اسکول کے پرنسپل ہمت علی نے خطاب کیا۔ خطاب کرتے ہوئے سیدہ قرۃ العین نے کہا کہ اسکول کے طلباء و طالبات کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ بچوں سے بدسلوکی، استحصال، بچوں کی مزدوری اور کم عمری کی شادی جرم ہے۔ ضلعی انچارج یاسر الطاف نے اسکول کے طلباء و طالبات کو تلقین کی کہ اگر انہیں کہیں بھی خوف یا تکلیف محسوس ہو تو خاموش نہ رہیں، بات کریں اور بڑوں کو بتائیں۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ چائلڈ پروٹیکشن ہیلپ لائن 1121 ہر وقت مدد کے لیے موجود ہے۔اسکول کے پرنسپل ہمت علی نے کہا کہ اسکول میں اسکول کے طلباء و طالبات کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی اخلاقی تربیت اور تحفظ پر بھی خاص توجہ دی جاتی ہے۔سیمینار میں زور دیا گیا کہ بچوں سے بدسلوکی روکیں، بچوں کو اسکول میں رکھیں، بچوں کی مزدوری ختم کریں، بچوں کو کم عمری کی شادی سے بچائیں اور بچوں کی ذہنی صحت کا خیال رکھیں۔ Post navigation فیلڈ مارشل کا ایس ایس جی کا دورہ گوجرانوالہ، کھیالی شاہ پور ٹاؤن میں ڈینگی سرویلنس ناکام، سپرے صرف کاغذوں میں