Action against Drug mafia


خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس اسٹیشن اضاخیل کے ایس ایچ او کلیم خان کی قیادت میں بھاری پولیس نفری اور مقامی عوام نے مشترکہ طور پر منشیات فروشوں کے مبینہ اڈوں پر چھاپے مارے اور متعدد ڈھیروں کو مسمار کر دیا۔
پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران منشیات فروشی کے مبینہ الزامات میں دو افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے، جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس ایچ او کلیم خان کا کہنا ہے کہ علاقے میں منشیات کے خاتمے کے لیے بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور جو بھی شخص منشیات فروشی میں ملوث پایا گیا، اس کے خلاف قانون کے مطابق سخت ایکشن لیا جائے گا۔
کارروائی میں مقامی عوام کی بھرپور شرکت کو سراہتے ہوئے پولیس حکام نے کہا کہ جرائم اور منشیات کے خلاف جنگ میں عوام کا تعاون انتہائی اہم ہے۔ علاقہ مکینوں نے بھی منشیات فروشوں کے خلاف پولیس اقدامات کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ معاشرے کو منشیات سے پاک بنانے کے لیے پولیس کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔
مقامی حلقوں کے مطابق اضاخیل میں عوام اور پولیس کی مشترکہ کارروائیوں نے منشیات فروش عناصر میں تشویش پیدا کر دی ہے، جبکہ شہریوں نے امید ظاہر کی ہے کہ اس مہم سے نوجوان نسل کو منشیات کے ناسور سے محفوظ رکھنے میں مدد ملے گی۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

About The Author

Hina Khan

By حنا خان

حنا خان ایک پروفیشنل جرنیلسٹ ہیں اور گزشتہ ۱۳ سال سے اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔

Glimpse of Cricket بشیر بلور پشاور جلسہ Ambani showing Vantra to Messi Pakistan U-19 The Asian Champion Jobs 14 Dec 2025