Aireal firing on engagement

تفصیلات کے مطابق گڑھی کپورہ پولیس نے ہوائی فائرنگ اور امن عامہ میں خلل ڈالنے والے عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے منگنی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم فاروق ولد عمرالرحمن سکنہ گمبت کو گرفتار کر لیا۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک عدد پستول 30 بور بھی برآمد کر لیا گیا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

گڑھی کپورہ پولیس کے مطابق ہوائی فائرنگ ایک خطرناک اور جان لیوا عمل ہے جس سے شہریوں کی جان و مال کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ ایسے غیر قانونی اور معاشرتی امن کو متاثر کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

گڑھی کپورہ پولیس اپنے علاقے میں امن و امان کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے اور قانون شکنی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لاتی رہے گی۔

About The Author

Hina Khan

By حنا خان

حنا خان ایک پروفیشنل جرنیلسٹ ہیں اور گزشتہ ۱۳ سال سے اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔

Glimpse of Cricket بشیر بلور پشاور جلسہ Ambani showing Vantra to Messi Pakistan U-19 The Asian Champion Jobs 14 Dec 2025