ضلعی پولیس سربراہ چارسدہ محمد وقاص خان کی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!اسی سلسلے میں ڈی ایس پی سٹی جان محمد خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ پڑانگ مصور خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گھر سے چوری کی واردات میں ملوث گروہ کا سراغ لگا کر دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کی شناخت منصف اور فاروق پسران ممتاز، ساکنان فقیر آباد ماجوکے کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر مجموعی طور پر 85 ہزار روپے مالِ مسروقہ رقم بھی برآمد کر لی ہے۔گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور ان سے دیگر وارداتوں کے بارے میں بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔ چارسدہ پولیس جرائم کے خاتمے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنی کارروائیاں بلا تعطل جاری رکھے گی۔About The Author حنا خانحنا خان ایک پروفیشنل جرنیلسٹ ہیں اور گزشتہ ۱۳ سال سے اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔ See author's posts Post navigationمردان: گڑھی کپورہ پولیس کی مؤثر کارروائی، منگنی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار، پستول برآمد