Hajj without permission

ریاض: سعودی حکومت نے حج کیلئے اجازت نامہ حاصل کرنے کی ہدایات کی خلاف ورزی پر سخت سزاؤں کا اعلان کردیا۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

سعودی وزارتِ داخلہ کے مطابق بغیر اجازت حج کرنے یا حج کی کوشش پر 20 ہزار ریال تک جرمانہ کیاجائےگا جب کہ غیرقانونی حجاج کو پناہ یا مدد کرنے والے پر ایک لاکھ ریال تک جرمانہ ہوگا۔

سعودی وزارتِ داخلہ نے کہا ہےکہ یہ پابندی یکم ذی القعدہ سے 14 ذی الحجہ تک نافذ رہے گی۔

اس کے علاوہ وزٹ ویزے والوں کو مکہ مکرمہ یا مقدس مقامات تک پہنچانے والوں پربھی جرمانہ ہوگا جب کہ غیرقانونی طورپرحج کرنےکی کوشش پر ملک بدر اور 10 سال سعودی عرب میں داخلے پرپابندی ہوگی۔

About The Author

Hina Khan

By حنا خان

حنا خان ایک پروفیشنل جرنیلسٹ ہیں اور گزشتہ ۱۳ سال سے اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔

Glimpse of Cricket بشیر بلور پشاور جلسہ Ambani showing Vantra to Messi Pakistan U-19 The Asian Champion Jobs 14 Dec 2025