google-site-verification=aZNfMycu8K7oF6lNUgjpjoa8ZAyM0qfHriwatL8flQ4
Indian economy under pressure

مشرقی وسطیٰ میں جاری بحران نے بھارتی معیشت کو مزید دباؤ کا شکار کردیا۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

خلیجی خطے میں جاری کشیدگی کے اثرات بھارت کی معیشت پر بھی نمایاں ہونے لگے ہیں جس کا ذکر اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں بھی کیا گیا ہے۔

یواین ڈیولپمنٹ پروگرام کی تازہ رپورٹ کے مطابق خطے میں ہونے والی کشیدگی بھارت میں مزید 25لاکھ افرادکو غربت سےدوچار کرے گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ غربت میں زندگی گزارنے والے بھارتیوں کی تعداد تقریباً 35 کروڑ 40 لاکھ تک پہنچ جائے گی۔

یواین ڈیولپمنٹ پروگرام کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر یہی صورتحال رہی توخریف کی فصل شدید متاثرہوگی جس کے باعث خوراک کا بحران بھی پیدا ہوگا۔

رپورٹ میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ کشیدگی کے باعث بھارت میں کاروبار شدید متاثر ہوگا جس کی وجہ سے تقریباً 90 فیصد ملازمتوں پر خطرات منڈلا رہے ہیں۔

About The Author

Glimpse of Cricket بشیر بلور پشاور جلسہ Ambani showing Vantra to Messi Pakistan U-19 The Asian Champion Jobs 14 Dec 2025