شہرِ قائد میں جعلی کرنسی چلانے کا ایک اور ایسا انوکھا واقعہ سامنے آیا ہے،جس نے دکانداروں سمیت سوشل میڈیا صارفین کو بھی حیران کر دیا ہے۔حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص نے دکاندار کو 500 روپے کا ایک ایسا جعلی نوٹ تھما دیا جس پر بانیِ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی ایسی تصویر چھپی ہے جو آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔اس جعلی نوٹ کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں قائدِ اعظم کی اصل نوٹ سے ملتی جلتی روایتی تصویر کے بجائے سردیوں میں پہنے جانے والے ’ہیوی ونٹر کوٹ‘ میں ملبوس دکھایا گیا ہے۔دکاندار نے ، جسے بعد میں نوٹ دیکھنے پر جعلی ہونے کا پتا چلا، ویڈیو میں تفصیلات دکھاتے ہوئے بتایا کہ کس طرح ٹیکنالوجی کا غلط استعمال کرکے جعلی کرنسی کو حقیقی ظاہر کرنے کی ناکام کوشش کی گئی ہے۔سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ایک طرف لوگ اس تخلیقی دھوکے پر حیران ہیں، تو دوسری جانب ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اے آئی ٹولز کی مدد سے جعلی دستاویزات اور کرنسی بنانا ایک سنگین جرم ہے۔ اس سلسلے میں صارفین کو بھی محتاط ہونا ہوگا۔صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ ادارے اس معاملے کا سختی سے نوٹس لیں اور جعلی کرنسی کی روک تھام کے لیے مزید سخت اقدامات کیے جائیں تاکہ دکاندار اور عام شہری ایسے دھوکے بازوں سے محفوظ رہ سکیں۔Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!About The Author حنا خانحنا خان ایک پروفیشنل جرنیلسٹ ہیں اور گزشتہ ۱۳ سال سے اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔ See author's posts Share this: Share on Facebook (Opens in new window) Facebook Share on X (Opens in new window) X Share on WhatsApp (Opens in new window) WhatsApp Share on Reddit (Opens in new window) Reddit Share on Threads (Opens in new window) Threads Share on Telegram (Opens in new window) Telegram Share on Tumblr (Opens in new window) Tumblr Share on Bluesky (Opens in new window) Bluesky Share on Nextdoor (Opens in new window) Nextdoor Share on Mastodon (Opens in new window) Mastodon Share on LinkedIn (Opens in new window) LinkedIn Share on Pinterest (Opens in new window) Pinterest Email a link to a friend (Opens in new window) Email Print (Opens in new window) Print Like this:Like Loading…Related Post navigationسپریم کورٹ آف پاکستان کا سرکاری ملازم میاں بیوی کی ایک ہی شہر میں تعیناتی سے متعلق بڑا فیصلہ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کا نیا دھماکہ خیز رخ: ایران کا کویت میں امریکی ایئربیس پر میزائل حملہ، 5 فوجی زخمی، دو ایم کیو-9 ڈرونز تباہ کرنے کا دعویٰ