google-site-verification=aZNfMycu8K7oF6lNUgjpjoa8ZAyM0qfHriwatL8flQ4
Increasing ratio of divorce

کوئٹہ(پ-ر) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور بلوچستان بھر میں طلاق اور خلع کی شرح میں گزشتہ کچھ برسوں کے دوران تشویشناک حد تک اضافہ دیکھنے کو ملا ہے کوئٹہ کی فیملی کورٹس میں 2024 کے دوران ازدواجی رشتہ ختم کرنے کے لیے ایک ہزار کیسز دائر کیے گئے، جس سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ معاشرتی اور خاندانی مسائل میں اضافہ ہوا ہے کوٹ ذرائع کے مطابق فیملی سوٹ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں دائر کیے گئے ہیں جن میں مستونگ قلات خضدار لسبیلہ حب جوکی گوادر تربت سبی جعفر اباد ڈیرہ اللہ یار پشین کچلاک قلعہ سیف اللہ چمن اور بلوچستان کے دیگر کئی اضلاع شامل ہیں یہ کیس کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر کے فیملی کورٹس میں دائر ہونے والے کیسز کی تعداد میں اضافہ نے شہریوں میں پریشانی کی لہر دوڑا دی ہے، جہاں طلاق اور خلع کی صورت میں عورتیں اور مرد دونوں ہی ازدواجی تعلقات کے خاتمے کے لیے عدالتوں کا رخ کر رہے ہیں خبر رساں ادارے یو این اے بیشتر کیسز میں بنیادی طور پر مالی مشکلات، گھریلو جھگڑے، عدم اطمینان، اور بعض اوقات غیرموافق معاشرتی حالات کی وجہ سے رشتہ ختم کرتے ہیں

سی ڈی اے ہسپتال میں لفٹ خراب ٹریفک پولیس جدید طریقہ واردات