وزیرِاعظم محمد شہباز شریف پاکستانی وفد کے ہمراہ لاہور سے متحدہ عرب امارات کیلئے روانہThank you for reading this post, don't forget to subscribe!متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیرِاعظم اور دبئی کے فرمانروا عزت مآب شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی دعوت پر وزیرِاعظم محمد شہباز شریف ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں شرکت کیلئے متحدہ عرب امارات کا 10 اور 11 فروری کو دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔وزیرِاعظم دبئی میں منعقدہ ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں شرکت اور خطاب کریں گے۔وزیرِاعظم متحدہ عرب امارات کی قیادت سے ملاقاتوں کے ساتھ ساتھ سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے آئے مختف ممالک کے سربراہان حکومت سے بھی ملاقات کریں گے۔وزیرِاعظم کا وزارتِ عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ متحدہ عرب امارات کا دوسرہ دورہ ہے۔وزیرِاعظم دورے کے دوران متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں اور متحدہ عرب امارات میں کاروباری برادری و سرمایہ کاروں سے بھی ملاقات کریں گے۔نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزراء خواجہ آصف، احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، سردار اویس خان لغاری، عطاء اللّٰہ تارڑ اور معاونِ خصوصی طارق فاطمی بھی وزیرِاعظم کے ہمراہ ہیں۔About The Author اردو نیوزاردو نیوز اردو اے بی سی کے ایڈمن ہیں اور گزشتہ ۸ سال سے یہ فرائص سر انجام دے رہے ہیں۔ See author's posts Share this: Share on Facebook (Opens in new window) Facebook Share on X (Opens in new window) X Share on WhatsApp (Opens in new window) WhatsApp Share on Reddit (Opens in new window) Reddit Share on Threads (Opens in new window) Threads Share on Telegram (Opens in new window) Telegram Share on Tumblr (Opens in new window) Tumblr Share on Bluesky (Opens in new window) Bluesky Share on Nextdoor (Opens in new window) Nextdoor Share on Mastodon (Opens in new window) Mastodon Share on LinkedIn (Opens in new window) LinkedIn Share on Pinterest (Opens in new window) Pinterest Email a link to a friend (Opens in new window) Email Print (Opens in new window) Print Like this:Like Loading…Related Post navigationتحریک ماؤ نواز باغی گروہ نے بھارتی فوج کے چھکے چھڑا دیئے کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں طلاق اور خلع کی شرح میں تشویشناک حد تک اضافہ۔