امریکی محکمہ خارجہ نے امریکا، اسرائیل اور لبنان کے سہ فریقی اجلاس کے بعد بیان میں کہا کہ اسرائیل نےلبنان کے ساتھ مل کر غیر ریاستی دہشت گردگروہوں کو غیر مسلح کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاکہ اسرائیل نے دیگر مسائل کے حل اور امن کے حصول کے لیے براہِ راست مذاکرات کے عزم کا اظہار کیا جبکہ لبنان نے جنگ بندی اور انسانی بحران سے نمٹنےکے لیے اقدامات کا مطالبہ کیا۔Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاکہ فریقین نے باہمی طور پر طے شدہ وقت اور مقام پر براہِ راست مذاکرات شروع کرنے پر بھی اتفاق کیا، امریکی محکمہ خارجہ نے مذاکرات کے امن معاہدے تک پہنچنےکی اُمید بھی ظاہر کردی۔دوسری جانب لبنان پر اسرائیل کے حملے اب بھی جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35 افراد جاں بحق ہوگئےAbout The Author حنا خانحنا خان ایک پروفیشنل جرنیلسٹ ہیں اور گزشتہ ۱۳ سال سے اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔ See author's posts Post navigationپاکستان میں دنیا کی تمام طاقتوں کا متوقع اجلاس سعودی عرب کا پاکستان کو مزید قرض