لنڈی کوتل کے علاقے چارباغ میں واقع تنگی پکنک پوائنٹ کے پہاڑی مقام سے ایک نوجوان کی قتل شدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقتول کی شناخت تنویر ولد عجب سکنہ باجوڑ کے نام سے ہوئی ہے، جو پشاور بورڈ میں رہائش پذیر تھا۔Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!ابتدائی معلومات کے مطابق نوجوان کو مبینہ طور پر چاقو کے وار کرکے قتل کیا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاش کو قانونی کارروائی کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال لنڈی کوتل منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقتول کے چار قریبی رشتہ داروں کو حراست میں لے کر تھانہ لنڈی کوتل منتقل کر دیا، جہاں ان سے مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے۔ایس ایچ او تھانہ لنڈی کوتل عشرت شینواری کے مطابق پولیس نے مرکزی ملزم بلال کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا ہے۔ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ ملزم نے تنویر ولد عجب کو چاقو کے وار کرکے قتل کیا۔ تاہم واقعے کے محرکات اور دیگر ممکنہ پہلوؤں کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق تمام شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور جلد حقائق سامنے لائے جائیں گے۔About The Author حنا خانحنا خان ایک پروفیشنل جرنیلسٹ ہیں اور گزشتہ ۱۳ سال سے اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔ See author's posts Post navigationبے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا بڑا اقدام: مستحقین کے لیے ‘مفت سم اور سوشل پروٹیکشن والیٹ’ کا آغاز، آخری تاریخ 15 جون 2026 مقرر موسمی صورتحال مورخہ: 30 مئی 2026تجزیہ : ذاتی مشاہدات اور ریڈار تصاویرشدت : درمیانی (چند مقامات پر نسبتاً زیادہ)