لاہور: عمرہ پر جانے کےلیے گردن توڑ بخار کی ویکسین لازمی قرار دی گئی ہے جس کے بعد لاہور کے میڈیکل اسٹورز پر ویکسین بلیک میں فروخت ہورہی ہے۔Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب میں میننجائٹس ویکسین کی قلت پیدا ہوگئی، لاہور کے میڈیکل اسٹورز پر گردن توڑ بخار کی ویکسین بلیک میں فروخت کی جارہی ہے، پنجاب بھر میں سیکڑوں عمرہ زائرین کو ویکسین کے حصول میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ویکسین کی قیمت 5 ہزار سے کم لیکن 10 سے 20 ہزار روپے میں فروخت کی جارہی ہے، سرکاری مرکز برائے حفاظتی ٹیکہ جات پر ویکسین دستیاب نہیں ہے۔حفاظتی ٹیکے لگانے والی نجی لیبارٹریز نے عمرہ زائرین کی ویکسی نیشن سے انکار کردیا ہے، اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ طیارے کی ٹکٹس ہوگئی ہیں مگرویکسین نہیں مل رہی۔محکمہ صحت پنجاب نے کہا کہ حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کے پاس ویکسین دستیاب نہیں، شہری میڈیکل اسٹور سے ویکسین خرید کر انسٹی ٹیوٹ پبلک ہیلتھ سے لگواسکتے ہیں،حکام نے کہا کہ بین الاقوامی کمپنی صنوفی، اوینٹس، فائزر کی ویکسین سفر کیلئےقابل قبول ہوگی، ویکسین سفر سے کم از کم 10 روز قبل لگانا لازمی ہے۔About The Author اردو نیوزاردو نیوز اردو اے بی سی کے ایڈمن ہیں اور گزشتہ ۸ سال سے یہ فرائص سر انجام دے رہے ہیں۔ See author's posts Post navigationاسٹیڈیم کے معاملے پر پاکستان کو استثنیٰ، بھارت آگ بگولہ فیفا کلب ورلڈ کپ میں پہلی بار پاکستانی پلیئر کی شمولیت یقینی ہوگئی ۔