دبئی :—
چیمپئنز ٹرافی میں کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان 23 فروری کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے جارہا ہے۔
آج جیسے ہی ٹکٹ بک کرنےکا وقت شروع ہوا تو دونوں ملکوں کے شائقین کے درمیان آن لائن ٹکٹ بک کرنے کی ریس لگ گئی اور پاک بھارت ٹیموں کے درمیان میچ کے ٹکٹ ایک گھنٹے میں فروخت ہوگئے۔
دبئی میں ہونے والے اس اہم میچ کےٹکٹ کی کم سے کم قیمت 500 درہم(38 ہزار پاکستانی روپے) تھی جب کہ 12 ہزار 500 درہم کا مہنگا ترین پاس بھی رکھا گیا تھا -!!!’