نو مئی کے کیسز میں آج عدالت میں پولیس کے اسپرائم گواہ کانسٹیبل حسام افضل کا پھر تذکرہ ہواجس کے نام پر پنجاب کے مختلف شہروں میں 60 سے زیادہ کیسز ہیںجن میں یہی ایک گواہ ہےکہیں اس نے لاہور تو کہیں راولپنڈیThank you for reading this post, don't forget to subscribe!کہیں ملتان تو کہیں بہاولپور میں تحریک انصاف کےکارکنان کو پرتشدد کاروائیاں کرتے ہوئے دیکھ رکھا ہےیہ وہ مافوق الفطرت گواہ ہے جس کی گواہی کی بنیاد پرعمران خان کے نو مئی کے آٹھ کیسز میں حال ہی میںضمانتیں منسوخ ہوئی ہیںجس وقت عمران خان اپنے چند قریبی ساتھیوں کے ساتھزمان پارک کے اندر بیٹھ کر نو مئی کی منصوبہ بندی کر رہے تھےتب یہ شخص حلیہ بدل کر اس میٹنگ کے اندر چھپ کر بیٹھ گیااور یوں یہ عمران خان کی جانب سے نو مئی کے پلاننگ کامرکزی اور عینی شاہد ہےگزشتہ ایک پیشی پر شالیمار تھانے کا رجسٹر منگوایا گیا تویہ انکشاف بھی ہوا کہ اس دن یہ ڈیوٹی پہ موجود بھی نہیں تھاجس دن کا یہ دعویٰ کرتا ہے کہ اسے ڈیوٹی کی خاطرزمان پارک جانا پڑا تھااس دن بغیر بتائے چھٹی کرنے کی وجہ سے ایس ایچ او نےاس کے خلاف محکمانہ کاروائی بھی کی تھیمگر نو مئی کا پرائم گواہ بن جانے کی وجہ سےاس کے تمام کرتوت صاف ہو چکے ہیںآج عدالت میں انسپیکٹر سرور کو بھی پیش کیا گیاجنھوں نے کانسٹیبل حسام افضل اور کانسٹیبل خالد کیگواہی کی بنیاد پہ کیس گھڑے تھےانسپکٹر سرور سے پوچھا گیا کہ آپ کے دونوں کانسٹیبلوں نے زمان پارک میں جس سازش کا پردہ چاک کیاکیا آپ نے کسی روز نامچے میں اس کا ذکر کیا تھااس پہ موصوف گھبرا گئے اور بولے کہ نہیں کیااندازہ لاؤ..سوال ہوا کہ کیا اس سازش کی خبر ملنے کے بعد آپ نےان دونوں کانسٹیبل کے ساتھ زمان پارک کا دورہ کیااس پہ بھی جناب نے کہا کہ انہوں نے دورہ کرنا مناسب نہیں سمجھاامان میڈا اللہ😒ملکی سلامتی کے خلاف اتنی بڑی سازش پک رہی تھی اورہمارے ہونہار آفیسر نے دورہ بھی مناسب نہیں سمجھاپھر سوال ہوا کہ آپ کے پاس کیا ثبوت ہے کہآپ کے یہ دونوں گواہان اس دن زمان پارک گئے تھےجواب آیا کہ ثبوت نہیں ہےان دونوں نے خود کہا تھایعنی جن عدالتوں میں پولیس کی گواہی کو کبھیفیصلہ سازی میں غیر جانبدار تصور نہیں کیا جاتاوہاں ان صاحب نے ان پرائم گواہان سے کوئی ثبوت طلب بھی نہیں کیا تھاپھر سوال ہوا کہ کیا آپ نے خود تحقیقات کیں کہان دونوں کی سی ڈی آر نکلوائی جائے سیف سیٹی کے کیمرے چیک کئے جائیں یا راستے میں موجودسی سی ٹی وی فوٹیجز سے تصدیق کی جائے کہ یہ واقعی زمان پارک گئے تھے یا نہیں ؟؟؟اس پہ موصوف نے تاریخی جواب دیا کہ مجھے لگتا ہے کہمیرا شوگر لیول ڈاؤن ہو گیا ہےجناب کو چائے پلا کر دوبارہ سوالات شروع کئے توانھوں نے کہا کہ میری طبعیت اب بہت زیادہ خراب ہےلہذا مینوں جان دیواس کے بعد نو مئی کے کیسز بنانے والے دوسرے مدعیانسپکٹر منیر سے جرح کی باری آئی تو پتہ چلا کہحاجی صاحب گناہ بخشوانے کے لئے عمرے پہ گئے ہوئے ہیںتحریک انصاف کے وکلا نے جج سے درخواست کی کہان کو واپس لا کر عدالت کے اندر جرح کا موقع دیا جائےلیکن چونکہ جج صاحب نے نو مئی میں جلدی جلدی سزائیں سنانی ہیںلہذا انہوں نے کہا کہ فون پر ہی ان کی گواہی بھی نمٹا لی جائےانسپیکٹر صاحب کو فون کیا گیا تو انہوں نے کہا کہوہ احرام کی حالت میں ہیں اور زیادہ وقت نہیں دیں گےان کی اس دریا دلی کو تسلیم کیا گیا اور گواہی سے پہلےعدالتی پروسیجر کے تحت انہیں کہا گیا کہ وہ حلف اٹھائیں کہاگر وہ جھوٹ بولیں گے تو ان پہ اللہ کا قہر نازل ہوانھوں نے یہ کہنے سے انکار کر دیا😕بڑی بات ہے کہ درجنوں جھوٹے مقدمات بنانے والے صاحب کےدل میں اتنا خوف خدا موجود تھا کہ انھوں نے حرم پاک میںکھڑے ہو کر اپنے لئے جھوٹی گواہی پہ اللہ کا قہر مانگنے سے انکار کیایوں ان کی گواہی ریکارڈ نہ ہو سکیکمپنی نے نو مئی کے بعد کئی کور کمانڈر کانفرنسز اورفارمیشن کمانڈ کانفرنسز کے اعلامیوں اور ڈی جی آئی ایس پی آر کیپریس کانفرنس میں سینکڑوں مرتبہ یہ دعویٰ کیا کہنو مئی کی سازش کے ان کے پاس ناقابل تردید شواہد ہیںاور یہ تک کہا گیا تھا کہ مٹھی بھر شر پسند عناصر نےپلاننگ کے تحت یہ سازش رچی تھی مگر اب اس سازش کادو سال بعد سب سے بڑا ثبوت پولیس کے یہ دو پرائم گواہ اور یہ دو مدعی ہیںیہ ہیں وہ ناقابل تردید شواہدجن کی بنیاد پر ملک کی سب سے بڑی پارٹی کو کچلا گیااور صرف پنجاب میں 35 ہزار سے زائد کارکنان پہ مقدمات درج کئے گئےانھی ناقابل تردید شواہد کی وجہ سے 80 سالہ کینسر کی مریضہڈاکٹر یاسمین راشدکندھے فروزن کروا کر بستر مرگ پہ پڑے ہوئے بزرگعمر سرفراز چیمہعمر کے آخری حصے میں جیل کی سلاخوں کے پیچھے پڑےسینٹر اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید مجرم قرار پائے😡انھی ناقابل تردید شواہد کی وجہ سے ملٹری کورٹس میں104 ملزمان کو سزائیں سنائی گئیں اور انھی کے تحتصنم جاویدطیبہ راجہخدیجہ شاہ اور عالیہ حمزہ سمیت درجنوں خواتین نے جیلیں کاٹیںانھی ثبوتوں کی وجہ سے عمران خان اور شاہ محمود قریشی پہ درجنوں مقدمات ہیںثبوتوں کی اسی بھرمار کی وجہ سے ہی تحریک انصاف کی جانب سےنو مئی کی جیوڈیشل انکوائری کا مطالبہ آج تک تسلیم نہیں کیا گیاAbout The Author اردو نیوزاردو نیوز اردو اے بی سی کے ایڈمن ہیں اور گزشتہ ۸ سال سے یہ فرائص سر انجام دے رہے ہیں۔ See author's posts Post navigationتحریک انصاف نے کوہستان کے میگا کرپشن سیکنڈل میں ملوث اعظم سواتی کو سینٹ کا ٹکٹ جاری کر دیا ۔ جنوبی وزیرستان میں 7 پولیس اہلکار اغوا: سیکیورٹی صورتحال پر تشویش