پریس ریلیز( )5 جون اسلام آباد دھرنے کا بائیکاٹ، سرکاری ملازمین صوبائی سطح پر احتجاج کریں گے . اورنگزیب کشمیریاٹھارویں ترمیم کے بعد اختیارات صوبوں کو منتقل، اسلام آباد احتجاج بے سود ہے .اورنگزیب کشمیریThank you for reading this post, don't forget to subscribe!خیبرپختونخوا کے سرکاری ملازمین 5 جون کے دھرنے میں شریک نہیں ہوں گے . اورنگزیب کشمیری12 جون کو صوبائی اسمبلی کے سامنے بھرپور دھرنا دیا جائے گا . اورنگزیب کشمیریتفصیلات کے مطابق ایپکا پاکستان نے 5 جون کو اسلام آباد میں ہونے والے احتجاجی دھرنے سے باضابطہ بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے، جبکہ صوبہ خیبرپختونخوا کے سرکاری ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں 12 جون کو صوبائی بجٹ کے موقع پر صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار حاجی اورنگزیب کشمیری، مرکزی چیئرمین انٹرنیشنل ہیومن رائٹس فیڈریشن آف پاکستان، مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا پاکستان نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اٹھارویں آئینی ترمیم کے بعد سرکاری ملازمین سے متعلق بیشتر اختیارات صوبوں کو منتقل ہو چکے ہیں، اس لیے اسلام آباد میں احتجاج کرنے سے ملازمین کو کوئی عملی فائدہ حاصل نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملازمین کے مسائل اور مطالبات کا حل صوبائی حکومتوں کے پاس ہے، لہٰذا احتجاج کا رخ بھی صوبائی دارالحکومتوں کی جانب ہونا چاہیے۔اورنگزیب کشمیری نے الزام عائد کیا کہ رحمان علی باجوہ نے ماضی میں سرکاری ملازمین کو بارہا اپنے ذاتی مفادات کے لیے استعمال کیا اور ملازمین کے حقیقی مسائل کے حل کے لیے مؤثر کردار ادا نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی مختلف ملازم تنظیموں کی قیادت نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ 5 جون کے اسلام آباد دھرنے میں شرکت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ بھر کے سرکاری ملازمین 12 جون کو صوبائی بجٹ کے دن صوبائی اسمبلی کے سامنے بھرپور احتجاجی دھرنا دیں گے اور اپنے جائز مطالبات کے حق میں آواز بلند کریں گے۔ انہوں نے تمام سرکاری ملازمین سے اپیل کی کہ وہ اپنے حقوق کے حصول کے لیے صوبائی سطح پر ہونے والے احتجاج میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں۔About The Author حنا خانحنا خان ایک پروفیشنل جرنیلسٹ ہیں اور گزشتہ ۱۳ سال سے اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔ See author's posts Share this: Share on Facebook (Opens in new window) Facebook Share on X (Opens in new window) X Share on WhatsApp (Opens in new window) WhatsApp Share on Reddit (Opens in new window) Reddit Share on Threads (Opens in new window) Threads Share on Telegram (Opens in new window) Telegram Share on Tumblr (Opens in new window) Tumblr Share on Bluesky (Opens in new window) Bluesky Share on Nextdoor (Opens in new window) Nextdoor Share on Mastodon (Opens in new window) Mastodon Share on LinkedIn (Opens in new window) LinkedIn Share on Pinterest (Opens in new window) Pinterest Email a link to a friend (Opens in new window) Email Print (Opens in new window) Print Like this:Like Loading…Related Post navigationعوامی خدمت کا روشن استعارہ — ریسکیو 1122 بالی وڈ میں نیا تنازع: رنویر سنگھ کی کامیابیوں سے خوفزدہ عناصر؟ رام گوپال ورما کا پر پابندی کا مطالبہ، ‘ڈان 3’ تنازع پر سنگین الزامات