ہمارے نمائندہ گوجرانوالہ ڈاکٹر توقیراسلم کی رپورٹ کے مطابقنوشہرہ ورکاں: گورنمنٹ ماڈل پرائمری سکول نوکریاں مرکز نوکھر میں دو سال میں چوتھی بڑی چوری، چور 3 پنکھے، واٹر پمپ، بجلی کی تار، کولر کا سامان اور مستری مزدوروں کے اوزار لے گئے۔ ہیڈ ٹیچر نے صبح 15 پر اطلاع دی، پولیس نے موقع پر رپورٹ درج کر لی، ہر بار FIR کے باوجود اور کھوجی منگوانے کے باوجود سراغ نہ لگا۔ یہ 103 بچوں کا سنگل ٹیچر سکول ہے، 14 کنال پر محیط ہونے کے باوجود درجہ چہارم کا کوئی ملازم تعینات نہیں۔ گزشتہ چوریوں سمیت اب تک 4 واٹر پمپ، 3 نلکا مشین، 20 بینچ ڈیسک، 15 پنکھے، جھولوں کا سامان اور کولر چوری ہو چکا ہے۔فنڈز فیڈر ٹیچرز اور صفائی پر خرچ ہونے سے بار بار سامان خریدنا ناممکن ہو گیا ہے اساتذہ اور اہل علاقہ نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف اور حکام سے چوریوں کا نوٹس لے کر املاک کی واپسی اور تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔ Post navigation محکمہ ریونیو کے 17 ملازمین کی ترقیاں یومِ سیاہ کے موقع پر مقبوضہ کشمیر پر بھارتی تسلط کے خلاف ریلی