Youth Leadership and Environment


مردان : مردان سے تعلق رکھنے والی معروف نوجوان ماحولیاتی کارکن اور وزیراعظم یوتھ کونسل کی رکن فاطمہ فراز ہوتی 4 جون کو ڈسٹرکٹ کونسل پشاور میں منعقد ہونے والی ماحولیاتی قائدانہ کانفرنس (Environmental Leadership Conference) میں بطور مہمان شرکت کریں گی۔ یہ کانفرنس ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ افیئرز اور پاک یوتھ پارلیمنٹ کے تعاون سے “دی گرین زون” کے زیر اہتمام منعقد کی جا رہی ہے، جس میں ماحولیاتی تحفظ، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات، نوجوانوں کے کردار اور پائیدار ترقی کے موضوعات پر تفصیلی گفتگو کی جائے گی۔فاطمہ فراز ہوتی نوجوان نسل کی ان فعال شخصیات میں شمار ہوتی ہیں جو ماحولیات کے تحفظ، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور سماجی ترقی کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دے رہی ہیں۔ وہ مختلف قومی اور بین الاقوامی اداروں کے زیر اہتمام منعقدہ پروگراموں، سیمینارز، ورکشاپس اور فورمز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ کلائمیٹ چینج، نوجوانوں کی شمولیت، خواتین کے حقوق اور سماجی ترقی کے حوالے سے متعدد سرگرمیوں میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں۔ماہرین کے مطابق فاطمہ فراز ہوتی کی قائدانہ صلاحیتیں، دوراندیشی، سماجی شعور اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے مسلسل جدوجہد انہیں نوجوان قیادت کی ایک نمایاں آواز بناتی ہیں۔ انہوں نے مختلف پلیٹ فارمز پر نوجوانوں کو ماحولیاتی مسائل کے حل میں عملی کردار ادا کرنے کی ترغیب دی ہے اور ماحول دوست طرزِ زندگی کے فروغ کیلئے بھی مؤثر اقدامات کیے ہیں۔کانفرنس کے منتظمین کا کہنا ہے کہ فاطمہ فراز ہوتی کی شرکت اس اہم تقریب کی افادیت میں مزید اضافہ کرے گی۔ ان کی موجودگی نوجوانوں کو ماحولیات کے تحفظ، موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے اور معاشرتی ترقی کے لیے متحرک کردار ادا کرنے کی ترغیب فراہم کرے گی۔ منتظمین کے مطابق کانفرنس کا مقصد ماحولیاتی آگاہی کو فروغ دینا، نوجوان قیادت کو ابھارنا اور ایک ایسے پائیدار مستقبل کی بنیاد رکھنا ہے جہاں ماحول دوست اقدامات کو قومی ترقی کا لازمی حصہ بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ فاطمہ فراز ہوتی جیسی نوجوان شخصیات پاکستان کے روشن مستقبل کی علامت ہیں اور ان کی خدمات نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ کی حیثیت رکھتی ہیں۔ ماحولیاتی قائدانہ کانفرنس میں ان کی شرکت یقیناً ماحولیاتی تحفظ، کمیونٹی کی مضبوطی، نوجوانوں کی شمولیت اور پائیدار ترقی کے مشترکہ مشن کو مزید تقویت فراہم کرے گی۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

About The Author

Hina Khan

By حنا خان

حنا خان ایک پروفیشنل جرنیلسٹ ہیں اور گزشتہ ۱۳ سال سے اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔

Glimpse of Cricket بشیر بلور پشاور جلسہ Ambani showing Vantra to Messi Pakistan U-19 The Asian Champion Jobs 14 Dec 2025