November 23, 2024

یہ جان کر لوگوں کو یقیناً حیرانی ہو گی کہ انٹارکٹیکا میں واقع ایک آتش فشاں ماؤنٹ ایریبس ہر روز ہزاروں ڈالرز کا سونا اُگل رہا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ماؤنٹ ایریبس سے روزانہ 80 گرام سونا نکلتا ہے جس کی قیمت 6000 ڈالرز ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انٹارکٹیکا میں واقع ماؤنٹ ایریبس کا شمار زمین کے سب سے فعال آتش فشاؤں میں ہوتا ہے جس سے گیس اور بھاپ کے شعلوں کے ساتھ سونا بھی نکل رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس آتش فشاں سے گیس اور بھاپ کے شعلوں کے ساتھ نکلنے والے سونے کے ٹکڑے ماؤنٹ ایریبس سے تقریباً 999 کلو میل دور گرتے ہیں۔

رپورٹ میں خبردار کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اگر کوئی اس آتش فشاں سے نکلنے والے سونے تک رسائی حاصل کرنے کی ہمت کرتا ہے تو اسے یہ معلوم ہونا چاہیے کہ وہاں کا درجۂ حرارت منفی 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 2017ء کے مطالعے کے مطابق انٹارکٹیکا میں 138 آتش فشاں موجود ہیں جن میں سے تقریباً 9 فعال ہیں اور ان میں ماؤنٹ ایریبس سب زیادہ اونچا اور مشہور ہے جس کی چوٹی 3794 میٹر بلند ہے۔