google-site-verification=aZNfMycu8K7oF6lNUgjpjoa8ZAyM0qfHriwatL8flQ4
UrduABC

دہشت گردی کے مقدمہ میں بہترین تفتیش کی بدولت انسدادی دہشت گردی عدالت مردان ریجن کے مقدمہ علت 139/2022 میں گرفتار ملزم عبدالکبیر کو مجموعی طور پر 24 سال قید اور ، ایک لاکھ روپے جرمانہ اور جائیداد کی ضبطگی کی سزا سنا دی ۔
تفصیلات کے مطابق مورخہ 31.12.2022 سی ٹی ڈی مردان ریجن نے انٹیلی جنس بیسڈ اپریشن کے دوران ایک کامیاب کاروائی کے دوران ایک دہشت گرد عبدالکبیر عرف حمزہ ولد محمد خان سکنہ ارنڈہ شبقدر ضلع چارسدہ کو گرفتار کرکے ان سے خود کش جیکٹ ، ہینڈ گرنیڈ برآمد کیا گیا تھا جوکہ وہ کسی دہشتگردانہ کاروائی کی انجام دہی کے لئے استعمال کرنے چاہتا تھا۔ جس کے خلاف مقدمہ بحوالہ علت139مورخہ 31.12.2022جرم 5ESA-7ATAتھانہ سی ٹی ڈی مردان ریجن میں درج رجسٹر ہوکرجدیدسائنسی خطوط پر تفتیش کرکے چالان عدالت انسدادی دہشت گردی مردان ریجن کیا گیا تھا۔
اسی کامیاب تفتیش کی بدولت عدالت انسداد دہشتگردی مردان ریجن نے آج مورخہ 15.02.2025 کو ملزم عبدالکبیر کو بجرم5ESA میں 10 سال قید ، 50 ہزار روپے جرمانہ جبکہ جرمانہ ادا نہ کرنیکی صورت میں مزید 06 ماہ قید اور جائیداد کی ضبطگی کی سزا سنائی گئی ۔ اس طرح بجرم 7ATA میں 14 سال قید ، 50 ہزار روپے جرمانہ اور جرمانہ ادا نہ کرنیکی صورت میں مزید 06 قید کی سزا سنائی گئی جو کہ مجموعی طور پر 24 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ بنتا ہے ۔

سی ڈی اے ہسپتال میں لفٹ خراب ٹریفک پولیس جدید طریقہ واردات