google-site-verification=aZNfMycu8K7oF6lNUgjpjoa8ZAyM0qfHriwatL8flQ4
Hajj 2026 registration

وزارت مذہبی امور کے 26 جون کے اعلان کے مطابق حج 2026 کی رجسٹریشن شروع ہوچکی ہے جو کہ اب تک کے اعلان کے مطابق 9 جولائ 2025 تک جاری رہے گی۔ یاد رہے کہ حج 2026 کے لئے سرکاری اور پرائیویٹ دونوں اسکیم کے حجاج کے لئے رجسٹریشن لازمی ہے۔ یہ رجسٹریشن بالکل فری ہے اور بغیر رجسٹریشن آپ حج 2026 کا درخواست فارم کسی بھی اسکیم میں جمع کرانے کے اہل نہیں ہوں گے۔

رجسٹریشن کا طریقہ کار:
حج 2026 ۔

1– بذریعہ آنلائن رجسٹریشن:

  • حج 2026 کی رجسٹریشن آپ گھر بیٹھے آنلائن بھی کرواسکتے ہیں وزارت کے آنلائن پورٹل کے لنک پر کلک کریں۔ اپنا اکائونٹ بنائیں۔ گروپ کے تمام ممبرزکی الگ الگ تفصیل درج کرنے کے بعد ہر میمبرکا الگ الگ کمپیوٹرائزڈ رجسٹریشن رسید پرنٹ کریں یا پی ڈی ایف فارمیٹ میں محفوظ کرلیں۔ (آنلائن رجسٹریشن رسید کا نمونہ اس پوسٹ کے ساتھ متصل ہے۔)
    https://applyonline.hajjinfo.org
  • آنلائن رجسٹریشن کرنے کے طریقہ کار کی رہنمائی وڈیو کا لنک بھی شیئر کیا جارہا ہے۔
    https://youtu.be/JVTmAmbd0j0?si=FbrnHR3cl_wsk8fe

🚨 اہم ترین: حج 2026 کی رجسٹریشن ۔۔ یہ پہلا مرحلہ ہے۔ جبکہ اگلا مرحلہ حج پالیسی 2026 کے اعلان کے بعد حج درخواست فارم جمع کرانے کا ہوگا جس میں آپ کو حج کے لئے ضروری دستاویزات درکار ہوں گے۔ لہٰذا تجویز کیا جاتا ہے کہ اگر پاسپورٹ نہیں بنا ہوا یا میعاد ختم ہوگئی ہو تو حج رجسٹریشن کے بعد فوری طور پر پاسپورٹ بنوائیں یا رینیو کروائیں حج 2026کی پاسپورٹ ایکسپائری 30 دسمبر 2026ہے تاکہ درخواست فارم کے مرحلہ سے پہلے پہلے تمام دستاویزات آپ کے پاس ہوں۔ نوٹ پین اسلامک اپنے پیکج کا اعلان حج پالیسی کے اعلان کے بعد کرے گا۔

صفراوادی‘: انڈونیشیا کا وہ ’مقدس غار جہاں مکہ تک پہنچانے والی خفیہ سرنگ‘ موجود ہے جعفر ایکسپریس کے مسافروں نے کیا دیکھا؟ سی ڈی اے ہسپتال میں لفٹ خراب ٹریفک پولیس جدید طریقہ واردات