google-site-verification=aZNfMycu8K7oF6lNUgjpjoa8ZAyM0qfHriwatL8flQ4
Attacker on national guards is Afghan citizen

حکام کے مطابق ملزم کی شناخت 29 سالہ افغان شہری رحمان اللہ لکنوال کے طور پر ہوئی ہے، جو 2021 میں امریکہ پہنچا تھا۔

26 نومبر کو امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں نیشنل گارڈ کے دو اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق حملہ آور نے اچانک اہلکاروں پر گولیاں چلائیں۔زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے واردات سے مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس واقعے کو دہشت گردی کا حملہ قرار دیتے ہوئے اعلان کیا کہ بائیڈن دور میں داخل ہونے والے تمام غیر ملکیوں کی دوبارہ اسکریننگ کی جائے گی۔

افغان شہریوں کے لیے امریکی ویزہ پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ افغان شہری پاکستان میں بھی اغوا برائے تاوان، موبائل سنیچنگ، منشیات فروشی، غیر قانونی اسلحہ، ٹریفک حادثات، انسانی سمگلنگ اور دیگر بڑے جرائم میں ملوث پائے گئے ہیں۔

About The Author

صفراوادی‘: انڈونیشیا کا وہ ’مقدس غار جہاں مکہ تک پہنچانے والی خفیہ سرنگ‘ موجود ہے جعفر ایکسپریس کے مسافروں نے کیا دیکھا؟ سی ڈی اے ہسپتال میں لفٹ خراب ٹریفک پولیس جدید طریقہ واردات