Preloader
Medicine Sample failed

سندھ میں 6 معروف ادویات کے 7 بیچز کو جعلی قرار دے دیا گیا۔ ادویات کی جانچ کرنے والی سرکاری تجربہ گاہ کی رپورٹس میں مختلف ادویات کے نمونوں میں اصل مؤثر اجزا موجود نہ ہونے کا انکشاف ہوا۔

ویلوسیف، آگمینٹن، نو-سپا فورٹ، میوکین سسپنشن اور بریکسین کے مخصوص بیچز کے نمونے جعلی قرار دیے گئے،قبض کے علاج کے لیے استعمال ہونے والا مشہور شربت لیگزوبرون بھی جانچ میں جعلی نکلا۔