کھیالی ٹاؤن میں ڈینگی ٹیموں کی فرضی حاضریاں، اہل علاقہ میں خوف و ہراس یو سی 32 سے 37 تک لاروا کی بھر مار، عملہ پرائیویٹ کاموں اور سیاسی ڈیروں پر مصروف گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ڈاکٹر توقیراسلم سے) بار بار نشاندہی کے باوجود کھیالی شاہ پور ٹاؤن میں ڈینگی مچھر کے خلاف کوئی عملی اقدام نہ ہو سکا۔ اہل علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈور ٹو ڈور سرویلنس باقاعدگی سے نہیں ہو رہی، حاضری اور کارکردگی فرضی لوکیشن سے چیک کی جا رہی ہے، جبکہ لاروا کی نشاندہی اور سپرے صرف کاغذوں تک محدود ہے۔ متعلقہ سٹاف فیلڈ ڈیوٹی چھوڑ کر پرائیویٹ سیٹ اپ اور سیاسی ڈیروں پر وقت گزار رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ای او اور ڈی ایچ او، ڈسٹرکٹ ہیلتھ کی سیٹوں پر کام کرنے کی بجائے سیٹوں کو انجوائے کر رہے ہیں، فیلڈ مانیٹرنگ نہ ہونے سے ڈینگی ٹیمیں بے لگام ہو چکی ہیں۔ اہل علاقہ نے سیکرٹری ہیلتھ پنجاب اور ڈی سی گوجرانوالہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لیتے ہوئے یو سی نمبر 32، 33، 34، 35، 36 اور 37 میں حاضری چیک کر کے سپرے مہم شروع کرائی جائے اور غفلت کے مرتکب سٹاف کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ Post navigation بچوں کے تحفظ کے بارے میں آگاہی سیمینار منعقد مانسہرہ شہر کی خوبصورتی، کشادگی اور شہری نظم و ضبط کی بحالی کے لیے تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری۔