امریکا کے چینی درآمدات پر 10 فیصد ٹیرف عائد کرنے پر چین نے بھی ردِعمل کا اظہار کر دیا۔Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!چین نے امریکا سے ایل این جی اور کوئلے کی درآمدات پر 15 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے امریکا سے خام تیل کی درآمدات پر 10 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔چینی وزارتِ کامرس کے مطابق امریکا سے درآمد زرعی مشینوں اور پک اپ ٹرک پر بھی 10 فیصد ٹیرف لگائیں گے۔وزارتِ کامرس کا کہنا ہے کہ امریکی اقدامات ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔واضح رہے کہ 2 روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑے تجارتی شراکت داروں چین، کینیڈا اور میکسیکو پر نئے ٹیرف لاگو کیے تھے۔دھمکیوں کو عملی جامہ پہناتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے تینوں ممالک پر ٹیرف عائد کرنے کے حکمنامے پر دستخط کیے تھے۔دوسری جانب کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو کی طرح کینیڈا کے لیے بھی ٹیرف کو فی الحال نہ بڑھانے پر اتفاق کر لیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیرف التواء میں ڈالنے کا اعلان کینیڈا اور میکسیکو کی جانب سے سرحدوں کی نگرانی سخت کرنے پر کیا ہے۔About The Author اردو نیوزاردو نیوز اردو اے بی سی کے ایڈمن ہیں اور گزشتہ ۸ سال سے یہ فرائص سر انجام دے رہے ہیں۔ See author's posts Share this: Share on Facebook (Opens in new window) Facebook Share on X (Opens in new window) X Share on WhatsApp (Opens in new window) WhatsApp Share on Reddit (Opens in new window) Reddit Share on Threads (Opens in new window) Threads Share on Telegram (Opens in new window) Telegram Share on Tumblr (Opens in new window) Tumblr Share on Bluesky (Opens in new window) Bluesky Share on Nextdoor (Opens in new window) Nextdoor Share on Mastodon (Opens in new window) Mastodon Share on LinkedIn (Opens in new window) LinkedIn Share on Pinterest (Opens in new window) Pinterest Email a link to a friend (Opens in new window) Email Print (Opens in new window) Print Like this:Like Loading…Related Post navigationنیتن یاہو کے دورہ واشنگٹن کے مضمرات پر گہری نظر رکھی جائے گی، ایران اقوام متحدہ کے امن مشن پر شہادت پانے والےسپاہی محمد طارق: شہداء پاکستان کو سلام