Preloader
Ptf organized protest

جیکب آباد:(نامه نگار) اساتذہ تنظیم پی ٹی الف کی جانب سے مطالبات کی منظوری کے لیے پی ٹی الف آفس سے پریس کلب تک احتجاجی جلوس نکالا گیا، جس میں اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا کر مطالبات کی منظوری کے لیے نعرے بازی کی۔

اس موقع پر پی ٹی الف کے رہنماؤں ضلعی صدر عبدالجبار کھوسو، جاوید احمد دھرپالی، سید سبحان شاہ، مسعود اوڈھانو سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت اساتذہ کو بنیادی سہولیات دینے کے بجائے ہر روز نئے نئے طریقوں سے تکالیف میں اضافہ کر رہی ہے

انہوں نے مطالبہ کیا کہ اساتذہ کو سروس اسٹرکچر دیا جائے، بائیو میٹرک سسٹم کو ضلعی سطح پر لایا جائے، چہرے والی ایپ کو مکمل طور پر درست کر کے جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں۔