Deprecated: Using null as an array offset is deprecated, use an empty string instead in /home/urdunews/public_html/wp-content/plugins/publishpress-authors/src/core/Traits/Author_box.php on line 162 Deprecated: Using null as an array offset is deprecated, use an empty string instead in /home/urdunews/public_html/wp-content/plugins/publishpress-authors/src/core/Traits/Author_box.php on line 165 مشرقی وسطیٰ میں جاری بحران نے بھارتی معیشت کو مزید دباؤ کا شکار کردیا۔ خلیجی خطے میں جاری کشیدگی کے اثرات بھارت کی معیشت پر بھی نمایاں ہونے لگے ہیں جس کا ذکر اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں بھی کیا گیا ہے۔ یواین ڈیولپمنٹ پروگرام کی تازہ رپورٹ کے مطابق خطے میں ہونے والی کشیدگی بھارت میں مزید 25لاکھ افرادکو غربت سےدوچار کرے گی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ غربت میں زندگی گزارنے والے بھارتیوں کی تعداد تقریباً 35 کروڑ 40 لاکھ تک پہنچ جائے گی۔ یواین ڈیولپمنٹ پروگرام کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر یہی صورتحال رہی توخریف کی فصل شدید متاثرہوگی جس کے باعث خوراک کا بحران بھی پیدا ہوگا۔ رپورٹ میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ کشیدگی کے باعث بھارت میں کاروبار شدید متاثر ہوگا جس کی وجہ سے تقریباً 90 فیصد ملازمتوں پر خطرات منڈلا رہے ہیں۔ Author حنا خان حنا خان ایک پروفیشنل جرنیلسٹ ہیں اور گزشتہ ۱۳ سال سے اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔ About The Author حنا خان حنا خان ایک پروفیشنل جرنیلسٹ ہیں اور گزشتہ ۱۳ سال سے اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔ See author's posts Post navigation سعودی حکومت نے بغیر اجازت حج کرنے پر سخت سزاؤں کا اعلان کردیا thought