پشاور گاؤں شیخ محمدی محلہ حاجی خیل گرلز پرائمری سکول 14 ماہ سے بند بچیاں کھلے میدانوں میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبورپشاور (۔ ) کے نواحی علاقے گاؤں شیخ محمدی محلہ حاجی خیل میں گرلز پرائمری سکول نمبر 1 گزشتہ 14 ماہ سے بند پڑا ہے۔ سکول کی عمارت کے نیچے تہہ خانہ دریافت ہونے کے باعث عمارت خستہ حالی کا شکار ہوگئی جس سے دیواروں میں جگہ جگہ دراڑیں پڑ گئیں اور عمارت کی حفاظت کے حوالے سے خدشات پیدا ہوگئے۔سکول کی بندش کے باعث طالبات کرائے کے گھروں میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں جبکہ سردی کے موسم میں بچیاں کھلے میدانوں میں بیٹھ کر تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔ اس صورتحال سے طالبات کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔اہل علاقہ نے محکمہ تعلیم کی کارکردگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ 14 ماہ گزرنے کے باوجود سکول کی بحالی اور نئی عمارت کی تعمیر کے لیے کوئی مؤثر اقدام سامنے نہیں آیا۔گاؤں شیخ محمدی میں سرکاری پرائمری سکولوں کی کمی کے باعث بچیوں کی تعلیم پہلے ہی متاثر ہو رہی ہے۔اہل علاقہ نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے اپیل کی ہے کہ اس مسئلے کا فوری نوٹس لے کر گرلز پرائمری سکول نمبر 1 کی نئی عمارت تعمیر کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں تاکہ بچیوں کو محفوظ ماحول میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع مل سکے۔ Post navigation مانسہرہ میں سرکاری ملازمتوں کے نام پر مبینہ فراڈ، پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ نے تینوں ملزمان کی ضمانتیں خارج کر دیں مریم نواز شریف کرپشن کے خاتمے پر توجہ دیں، قانونی نوٹسز سے حقائق نہیں چھپائے جا سکتے، محمد بلال محمدزئی