بنگلادیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے ملک سے فرار کے بعد گزشتہ روز اپنے خطاب میں کہا کہ خدا نے انہیں زندہ رکھا کیونکہ انہوں نے کوئی اہم کام انجام دینا ہے۔Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!گزشتہ روز شیخ حسینہ واجد نے اپنے فرار کے بعد سوشل میڈیا پر اپنے حامیوں سے خطاب کیا جس دوران ڈھاکا میں ہزاروں مظاہرین نے شیخ حسینہ واجد کے آبائی گھر کو آگ لگا دی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شیخ حسینہ واجد کے اپنےحامیوں سے خطاب کے اعلان پر احتجاج کیا گیا، مظاہرین نے دھمکی دی تھی کہ اگر شیخ حسینہ نے تقریر کی تو ان کے خاندانی مکان کو گرا دیں گے۔خبر ایجنسی کے مطابق شیخ حسینہ واجد کی تقریر شروع ہوتے ہی مظاہرین نے ڈھاکا میں شیخ حسینہ کے آبائی گھر پر دھاوا بول دیا، مشتعل مظاہرین نے پہلے مفرور سابق وزیراعظم کے آبائی گھر کو آگ لگائی، پھر کرین سےگھر گرا دیا۔About The Author اردو نیوزاردو نیوز اردو اے بی سی کے ایڈمن ہیں اور گزشتہ ۸ سال سے یہ فرائص سر انجام دے رہے ہیں۔ See author's posts Post navigationمبینہ طور پر کا کیا مطلب ہے۔؟آپ نے یہ لفظ اکثر خبروں میں سنا ہو گا۔ کیا آپ کو معلوم ہے کہ اسکا کیا مطلب ہے اور یہ کیوں استعمال کیا جاتا ہے۔؟ ایک نوجوان ہسپانوی خاتون نے “اللہ” کے معنی بیان کیے، جب عرب ایسا کرنے میں ناکام رہے!