شادی ہو تو ایسی صحابہؓ کے دور کی یاد تازہ ہوگئی کرکٹ کی دنیا میں دو لیجنڈز کی برسوں کی دوستی آج ایک مقدس رشتے میں بدل گئی لیجنڈ انضمام الحق نے اپنی حافظہ قرآن بیٹی کا نکاح لیجنڈ محمد یوسف کے حافظ قرآن بیٹے حمزہ یوسف سے کردیا دین سے دوستی، دین سے رشتہ یہی ہے اصل برکت نکاح مسجد میں نہایت سادگی سے ہوا کوئی بڑا ہال نہیں، کوئی چمک دمک نہیں صرف قریبی رشتہ دار اللہ کا نام اور دو گواہ اور دعوت ولیمہ فائیو اسٹار ہوٹل نہیں یتیم بچوں کا مدرسہ محمد یوسف نے چٹائی پر بیٹھ کر یتیم بچوں کے ساتھ کھانا کھایا کوئی الگ دسترخوان نہیں، کوئی VIP کونہ نہیں اور خوشی میں یتیم بچوں میں کپڑے اور جوتے تقسیم کردیے وہ چاہتے تو کروڑوں کی شادی کرسکتے تھے لیکن انہوں نے یتیموں کے ساتھ چٹائی کو ترجیح دی وہ لیجنڈ جس نے 2006 میں ٹیسٹ کرکٹ کا سب سے بڑا بیٹنگ ریکارڈ بنایا آج اپنے بیٹے کی شادی میں یتیموں کے ساتھ بیٹھ کر اللہ کا شکر ادا کررہا ہے یہ ہے اصل امیری دل کی امیری، کردار کی امیریاللہ تعالیٰ اس مبارک رشتے میں ڈھیروں برکتیں عطا فرمائے آمین ثم آمین یا رب العالمین Post navigation خیبرپختونخوا حکومت کا 20 ہزار گریجویٹس کے لیے انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے افغانستان پریمیئر لیگ کی آکشن تقریب میں شرکت سے انکار کردیا۔